اسلام آباد (آن لائن)اپوزیشن گرینڈر الائنس کی تمام قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے ،منیجر نجی ہوٹل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو انتظامیہ کی آج کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی تھی، پوزیشن جماعتوں کے رہنما نجی ہوٹل میں زبردستی کانفرنس کیلئے گھس گئے،یہ تمام افراد ہماری اجازت کے بغیر ہوٹل کی حدود میں داخل ہوئے ہیں،تمام سیاسی رہنماوٴں نے ہوٹل میں داخل ہو کر لابی پر قبضہ کیا، ذرائع کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے ہوٹل کے مینجر سے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کر لیا، پولیس وقوعہ سے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد رپورٹ لے کر روانہ ہوگئی
Comments are closed.