چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبک وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی (آن لائن)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ازبکستان کے نائب وزیر دفاع و فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ سٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

، بالخصوص علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر توجہ مرکوز رہی، دونوں جانب سے دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا، ازبکستان کے نائب وزیر دفاع و فضائیہ کے کمانڈر میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا، قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر سہ فریقی دستے کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا

Comments are closed.