راولپنڈی (آن لائن)چیمپینز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیاگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا،دلچسپ امر یہ ہے کہ اس پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان کو یہی ایک پوائنٹ ہی ملا ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔
راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا۔دونوں ٹیمیں ڈریسنگ روم تک محدود رہیں۔امپائرز نے گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا سفر ختم ہوگیا۔دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک میچ بھی نہ جیت سکیں ۔پاکستان گروپ اے میں آخری نمبر پر رہا۔راولپنڈی میں بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بھی منسوخ ہوگیا تھا۔
Comments are closed.