اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ ہنگری کی قومی اسمبلی کا دورہ‘ پرتپاک استقبال
اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ ہنگری کی قومی اسمبلی کا دورہ کیا، ہنگری کے اسپیکر لازلو کوویر نے اسپیکر قومی اسمبلی کا ہنگری کی قومی اسمبلی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی پارلیمان میں رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔سردار ایازصادق نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر خیرمقدمی کلمات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔اسپیکر ہنگری لازلو کوویرنے کہا کہ ہنگری کے سرمایہ کار کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری مضبوط اقتصادی شراکت داری کی علامت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہنگری کے اسپیکر لازلو کوویر سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور ہنگری کے پارلیمانی وفود بھی موجودتھے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر مشرق وسطیٰ اور فلسطین صورتحال سمیت روس یوکرین تنازعہ پر بھی بات چیت کی گئی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے دوٹوک موقف کا اعادہ کیا اوریوکرین روس تنازعہ سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کی پارلیمان میں رابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔سردار ایازصادق نے کہا کہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر خیرمقدمی کلمات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کو درپیش دہشتگردی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجرز کا سامنا ہے، پاکستان ان چیلنجوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، دہشتگردی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔اسپیکرنے کشمیر اور فلسطین میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق پامالیوں پر بھی تشویش کا اظہارکیا اور عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے فوری حل کی ضرورت زوردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال پر تشویش کا اظہارکیا۔ اسپیکر نے ہنگری کے اسپیکر کو وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے ہنگری کے وزیر اعظم کو پاکستان کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے توانائی کے شعبے میں ہنگری کی مول کمپنی کی سرمایہ کاری کو سراہا۔ ہنگری ہر سال 500 پاکستانی طلبہ کو مکمل اسکالرشپس فراہم کر رہا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی نے تعلیمی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستانی طلبہ کیلئے سکالرشپ پروگرام کو مزید وسعت دینے کی تجویزدی۔ پاکستانی پارلیمانی وفد نے ہنگری کی قومی اسمبلی ہال کا بھی دورہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہنگری کی قومی اسمبلی میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔ہنگری کے اسپیکر لازلو کوویر نے اسپیکر قومی اسمبلی کا وفد کے ہمراہ ہنگری کا دورے کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ہنگری کے اسپیکر نے باہمی مفادات اور تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔اسپیکر ہنگری نے کہا کہ ہنگری اور پاکستان کے مابین پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ ضروری ہے، پارلیمانی رابطوں کے فروغ سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا۔اسپیکر ہنگری لازلو کوویرنے کہا کہ ہنگری کے سرمایہ کار کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری مضبوط اقتصادی شراکت داری کی علامت ہے۔
Comments are closed.