نو ر خان ائر بیس پر صدر ، وزیر اعظم اور خاتون اول آصفہ بھٹو اور وزراء نے پر تپاک استقبال کیا
اسلام آباد (آن لائن) ابو ظہبی کے ولی عہد پرنس خالد بن محمدبن زائد النہیان اپنے وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ، نو ر خان ائر بیس پر صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف اور خاتون اول آصفہ بھٹو اور وزرا نے انکا پر تپاک استقبال کیا ۔
بچوں نے معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی معزز مہمان کے ا استقبال کے لئے موجود تھے ۔ پاکستان اور یو اے ای کے جھنڈے اٹھائے بچوں نے مہمان کو خوش آمدید کہا ۔ ولی عہد کے استقبال کے لئے اسلام آباد کو سجایا گیا تھا ۔ معزز مہمان کے راستے میں خیرمقدمی بینرز اورجھنڈے آویزاں تھے ۔ روا یتی لباس میں ملبوس افراد استقبال کے لئے شاہراہ پر موجود تھے ۔
Comments are closed.