اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا ۔ اس سلسلے میں ایوان صدر میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف ، خاتون اول آصفہ بھٹو ، بلاول بھٹو ، وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی ۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے صدر مملکت نے ولی عہد کو نشان پاکستان عطا کیا ۔ انھیں یہ اعزاز پاکستان کے لئے بہترین خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ۔
Comments are closed.