واشنگٹن (آن لائن)امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور اگست پلگر نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔ غیر ملک خبر رساں ادارے کے مطابق جوولسن نے خط کی کاپی ایکس پوسٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے۔ 25 فروری کو سیکریٹری آف اسٹیٹ کو لکھے گئے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ عمران خان کو آزاد کروانے کے لیے حکومت پاکستان سے بات کریں۔خط کے مطابق عمران خان کو پسند کیا جاتا ہے، ان کی رہائی سے پاک امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔ پی ٹی آئی کے بانی آپ کے پہلے دور حکومت میں وزیراعظم تھے اور آپ کے درمیان مضبوط تعلقات تھے۔ ہم زور دیتے ہیں کہ جمہوریت، انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور پاکستانی عوام کے آزادیِ اظہار رائے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں۔ پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی عمران خان کی آزادی پر منحصر ہے۔
Comments are closed.