قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نوکریوں کے نام پر عوام سے فراڈ ‘خاتون سیکیورٹی اہلکار ملوث نکلی،، سپیکر لاعلم
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں نوکریوں کے نام پر عوام سے فراڈ ہونے لگا،،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خاتون سیکیورٹی اہلکار ملوث نکلی،، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سیکرٹریٹ میں ہونے والی سرگرمیوں سے لاعلم نکلے،، آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق قومی سیکرٹریٹ میں تعینات ثریا نامی خاتون سیکیورٹی اہلکار نے نوکری دینے کے بہانے معصوم شہریوں کو 12 لاکھ روپے سے زائد کا چونا لگا دیا ہے،خاتون سیکیورٹی اہلکار نے چار شہریوں کو کے پی کے میں درجہ چہارم کی سرکاری دلوانے کا سہانا خواب دکھایا، جس کے لیے شہری سجیل جاوید اور شاہ زیب اور دیگر افراد نے قومی اسمبلی کی سیکیورٹی اہلکار ثریا کو نوکری کے لیے 12 لاکھ سے زائد رقم ادا کی، اور کہا کہ وہ انھیں خیبر پختونخوا میں سرکاری نوکری دلوائے گی جس پر سجیل جاوید اور شاہ زیب عباسی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خاتون سیکیورٹی اہلکار ثریا کو مطلوبہ رقم ادا کر دی۔
جس کے بعد شہریوں کی جانب سے جاب لیٹر کے لیے بار بار تقاضا کیا جاتا رہا مگر خاتون سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے مسلسل جھوٹ بولا جاتا رہا کہ آپ کی نوکری کے لیٹر جلد آ جائیں گے۔ مگر آج تقریباً اس معاملے کو دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا مگر خاتون سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے نہ نوکری دلوائی گئی اور نہ ہی شہریوں سے وصول کی گئی رقم واپس کی گئی۔آن لائن کو مزید بتایا گیا کہ جب شہری سجیل جاوید اور شاہ زیب کے رقم واپسی کے مطالبے پر خاتون سیکیورٹی اہلکار نے انھیں جیل بھجوانے اور جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دی جبکہ خاتون سیکیورٹی اہلکار نے پیسے وصول کرتے وقت کام نہ کروانے کی صورت میں اپنا گارنٹی چیک بھی دیا تھا انہوں نے مزید بتایا کہ انھیں خاتون سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے گارنٹی چیک واپس کرنے کے لیے مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے،
شہری سجیل جاوید اور شاہ زیب جاوید عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے خاتون سیکیورٹی اہلکار سے رقم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مطالبہ کیا ہے کہ خاتون سیکیورٹی اہلکار کیجانب سے جعلی مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیوں کا نوٹس بھی لیں۔۔
Comments are closed.