اسلام آباد(آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس نے عام انتخابات 2024کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے،آئین کے متصادم تمام ترامیم کو فوری ختم اور ملک بھر میں جلسے جلوسوں پر عائد غیر اعلامیہ پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں اپوزیشن جماعتوں کے گرینڈ الائنس کا متفقہ اعلامیہ جاری کردیا گیا علامئے کے مطابق کانفرنس کی بحث میں شریک سیاسی جماعتوں کا مندرجہ ذیل نقاط اور مطالبات پر مکمل اتفاق ہے کہ، ملک کے مسائل کا حل صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے۔ اعلامئے کے مطابق فروری 2024 کے دھاندلی شدہ انتخابات کے نتائج ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحران کا ذمہ دار ہیں اور اس کے نتیجے میں بننے والی موجودہ پارلیمنٹ کے وجود کی کوئی اخلاقی، سیاسی اور قانونی حیثیت نہیں ہے اعلامئے کے مطابقاپوزیشن جماعتیں آئین کی روح سے مصادم تمام ترامیم کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں
اعلامئے کے مطابق ملک میں آئینی اور انسانی حقوق کی بے دریغ پامالی ہورہی ہے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کی مکمل نفی ھے جو اس غیر نمائندہ حکومت کی فسطایت کی واضح دلیل ھے اعلامئے کے مطابق ھمارا آئین کسی پاکستانی شہری کو سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کے لیے ہراساں، گرفتار یا جیل میں ڈالنے کی اجازت نیہں دیتا یہ اپوزیشن مطالبہ کرتی ہے کہ تمام سیاسی اسیروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اعلامئے کے مطابق عوام اور میڈیا کی زبان بندی کرنے کے لیے کی گئی پیکاترامیم کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اعلامئے کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونحواہ، پنجاب اور سندھ میں لوگوں کی شکایات اور شکووں پر فوری توجہ کی ضرورت ہے اور خاص طور پر پانی کے وسائل کی تقسیم واٹر ایکارڈ کے مطابق ہونی چاہیے اعلامئے کے مطابق صوبوں کے عوام کو درپیش مسائل حل کئے بغیر ملک میں امن عامہ کی روزبروز بگڑتی ہوئی صورتحال کو سنبھالا نہیں دیا جا سکتاہے
اعلامئے کے مطابق ملک کے موجودہ بحران کا واحد حل آزادانہ، شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے۔ آج ملک کے بگڑتے ھوے حالات کا تقاضہ ھے کہ ملک کی قومی قیادت اپنے حالات اور معاملات کو پس پشت ڈال کر ایک قومی ڈائیلاگ کے ذریعہ پاکستان کو مستحکم کرنے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئیے ایک متفقہ حکمت عملی تیار کرے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔یہ کہ، پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتیں اس علامیئے کے مندراجات کو عملی جامہ پہنانے کے لئیے اجتماعی عملی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عہد کرتی ھیں اور یہ جدوجہد پاکستان کے مسائل کے حل اور عوام کی فلاح کو یقینی بنانے تک جاری رھے گی۔۔۔۔۔۔اعجاز خان
Comments are closed.