مبینہ انتخابی دھاندلی کیس:رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق بانی پی ٹی آئی اور شیرافضل مروت کی درخواستوں پرلگائے گئے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات ختم کرنے کے لیے استدعامستردکرتے ہوئے درخواست کے میرٹ پر دلائل مانگ لیے ہیں۔ کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے فوری طور پر اعتراضات ختم کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کے میرٹ پر تیاری کے لیے وکلاء کو مہلت دے دی۔

وکلاء نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے درخواستوں کو نمبر لگانے کی استدعا کی تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔وکیل ریاض حنیف راہی نے موٴقف اختیار کیا کہ آج صرف چیمبر اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ہدایت دی کہ وکلاء کیس کے میرٹ پر دلائل دیں عدالت انہیں سن لے گی۔ریاض حنیف راہی نے موٴقف اپنایا کہ کیس کو نمبر لگا کر میرٹ پر تیاری کا وقت دیا جائے لیکن عدالت نے فوری طور پر اعتراضات ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔

Comments are closed.