ڈاکٹر عافیہ کیس:سوچ بھی نہیں سکتاوفاقی حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت کو رد کردے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق
اسلام آباد(آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کو دستاویزی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ میں یہ سوچ نہیں سکتا وفاقی حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت کو رد کر دے۔انھوں نے یہ ریمارکس جمعہ کے روزدیے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جمعرات تک وکیل کلائیو اسمتھ کے ڈکلیرشن کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ میں یہ سوچ نہیں سکتا وفاقی حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت کو رد کر دے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب آپ نے جو معاونت حکومت کو فراہم کرنی ہے اس کی کاپی عدالت میں بھی جمع کروانی ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.