دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکا، صدر و وزیراعظم کا اظہار مذمت، رپورٹ طلب

دہشت گرد ملک و قوم اور اِنسانیت کے دشمن ہیں، صدرمملکت، یہ کارروائیاں ہمارے عزم کو پست نہیں کر سکتیں، وزیراعظم
گورنر ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ،سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ و دیگر سیاسی رہنماؤں کا اکوڑہ خٹک میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت، وزیراعظم، گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی اور دیگرسیاسی رہنماؤں نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے اور انسانوں جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا مذموم اور گھناوٴنا عمل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور اِنسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے واقعے میں شہید افراد کیلئے دعائے مغفرت کی ہے اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ اور مذموم دہشت گردی کی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو پست نہیں کر سکتیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پْرعزم ہیں۔دھماکے کے بعد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلیٰ حکام سے فوری رابطہ کیا اور رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر فیصل کنڈی نے دھماکے کی مذمت کی اور شہدا کے لوحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں ں ے کہا کہ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکا اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کی سازش ہے، صوبائی حکومت کی نااہلی اور ملی بھگت کا خمیازہ نہ جانے کب تک صوبہ بھگتے گا، صوبے میں دہشت گردوں کو بسانے والے حکمرانوں سے نجات انتہائی ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کے تمام پہلووٴں کا جائزہ لے کر مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں ں ے زخمی افراد کو بروقت ریسکیو کرنے اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عبادت گاہ میں معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانا بنانا غیر انسانی فعل ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دلخراش واقعہ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اکوڑہ خٹک میں دارالعلوم حقانیہ میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہمولانا حامد الحق حقانی سمیت دیگر معصوم اور بے گناہ نمازوں کے جانی نقصان پر دل افسردہ ہے، سردار ایاز صادق،غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،مولانا حامد الحق حقانی اور دیگر نمازیوں پر دہشتگردانہ حملہ انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے،معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں،دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی،درند صفت دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ملک کے امن کو سبوتاڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دارلعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں،دہشتگردی کے اس واقعے میں ملوث عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،دوسری جانب پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی نوشہر ہ کے حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ مسجد میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، ایسے شرپسند عناصر کا ہمارے مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں ان کا قلع قمع ضروری ہے،دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے پوری قوم اپنی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،جیالوں سے درخواست کرتی ہوں کہ دھماکے میں زخمی افراد کے لیے خون کے عطیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ، شہدا کے درجات بلندی،لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کر تی ہوں۔

Comments are closed.