اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اورچین خلائی تعاون کے فرو غ کے لئے اقدام اٹھا رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون کا سمجھوتا مضبوط دوستی کا عکاس ہے ۔ پاکستان کے پہلے مینڈ اسپیس مشن کے حوالے سے سپارکو اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم موقع ہے پاکستان اورچین خلائی تعاون کے فروغ کے لئے اقدام اٹھا رہے ہیں ۔ دونوں کے درمیان خلائی تعاون کا سمجھوتا مضبوط دوستی کا عکاس ہے۔ خلا ئی شعبے کی ترقی کے لئے چین کا کردار اہم ہے ۔ سپارکو چینی حکومت کے ساتھ مل کر خلائی شعبے میں کام کرے گا ۔ انہوں نے کہا سپارکو انیس سو اکسٹھ میں وجود میں آیا تاہم خلائی شعبے کی ترقی کی طرف توجہ نہ دی گئی۔
اب ہم اپنے نوجوانوں کا خلائی شعبے میں کام کرنے کے لئے اس سمجھوتے کے ذریعے نئے مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے چین کے صدر شی جنپنگ کو بصیرت افروز شخصیت قرار دیتے ہوے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں انکا کردار اہمیت کا حا مل ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستا نی معیشت کی ترقی میں سی پیک کا کرادر اہم ہے ۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا چین کے خلائی ادارے اور سپارکو کے درمیان معائدہ ہوا ہے ۔ وزیر اعظم کی قیاد ت میں حکومت خلائی شعبے کی ترقی کی طرف خصوصی توجہ سے رہی ہے ۔ وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں سپارکو کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خلا میں پا کستان کا پرچم لہرا یا جانا باعث فخر ہے ۔ سنگ میل عبور کرنے پر چینی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں ۔
Comments are closed.