ملکی درست سمت پر چل پڑا،31فیصد پاکستانیوں کی رائے

معاشی خدشات برقرار،صرف9 فیصد پاکستانی مجموعی حالات سے غیر مطمئن
25فیصد پاکستانیوں نے غربت اور 61 فیصد نے بے روزگاری کو بڑا چیلنج قرار دیا ہے، سروے رپورٹ

اسلام آبا د(آن لائن)31 فیصد پاکستانیوں نے معاشی خدشات کے ساتھ ملکی حالات کو درست سمت پر گامزن قراردیدیا ہے ،ایپساس پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے جاری کر دیاجس کے مطابق پاکستانیوں کے معاشی خدشات برقرار ہیں ،تاہم مستقبل کے حوالے سے پر امیدہیں،سروے کے مطابق9 فیصد پاکستانی ملکی مجموعی حالات سے غیر مطمئن ہیں،31 فیصد پاکستانیوں کے مطابق ملکی حالات درست پر گامزن ہے،سروے رپورٹ کے مطابق 69 فیصد پاکستانیوں کے مطابق مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے،61 فیصد پاکستانیوں کے مطابق بے روزگاری سب سے بڑا چیلنج ہے،25 فیصد پاکستانیوں کا غربت کی بڑھتی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے،63 فیصد پاکستانی ملکی معیشت کی صورت حال سے غیر مطمئن ہیں،صرف 20 فیصد پاکستانیوں کا ملکی معیشت بارے اطمینان کا اظہار کیا ہے

،گھریلو استعمال کے اشیاء کی خریداری 88 فیصد پاکستانیوں کیلئے مشکل ہے،12 فیصد پاکستانی گھریلو اشیاء کی خریداری کو آسان سمجھنے لگے ،31 فیصد پاکستانی آئند 6 ماہ میں معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے پر امید ہیں،40 فیصد پاکستانی علاقائی معاشی صورتحال میں بہتری سے نا امید ہیں،94 فیصد پاکستانی بڑے پیمانے پر خریداری سے قاصر ہیں،صرف 6 فیصد پاکستانیوں کی لگڑری اشیاء کی خریداری کی صلاحیت ہے،88 فیصد پاکستانی مستقبل کیلئے سیونگز کی صلاحیت نہیں رکھتے،81 فیصد باعث روزگار پاکستانی جاب سیکورٹی خدشات سے دوچار ہیں،19 فیصد پاکستانی اپنی نوکریوں کو محفوظ سمجھتے ہیں،سروے کے مطابق گلوبل کنزیومر انڈیکس میں پاکستان کی ایک سال میں 2.7 پوائنٹس بہتری آئی ہے ۔

Comments are closed.