دارالعلوم حقانیہ پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے،مولانا فضل الرحمن

 جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا حامد الحق کی شہادت سمیت دارالعلوم حقانیہ پر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ مادر علمی دارالعلوم حقانیہ پر حملے اوراا برادرم مولانا حامد الحق سمیت شہداء اور زخمیوں کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے انہوں نے کہا کہ دارلعلوم حقانیہ اور مولانا حامد الحق پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے ظالموں نیانسانیت ،مسجد ،مدرسے ،جمعے کے مبارک دن اور ماہ رمضان کی آمد کی حرمت کو پامال کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی معاشرے کے لئے ناسور بن چکی ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کسی کی بھی جان مال عزت اور آبرو محفوظ نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بدامنی بارے عرصے سے رونا رو رہے ہیں۔لیکن ریاست خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالحق رحمہ اللہ کے خانوادے کی طرح میں خود کو بھی تعزیت کا مستحق سمجھتا ہوں اللہ کریم مولانا حامد الحق اور دیگر کی شہادت قبول فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت دے انہوں نے کہا کہ کارکن اس موقع پر بھر پور کردار ادا کریں مولانا فضل الرحمان نے مدینہ منورہ سے حافظ سلمان الحق سے رابطہ کرکے تعزیت کی اور واقعے کی تفصیلات معلوم کی۔۔۔۔ اعجاز خان

Comments are closed.