رمضان کا چاند نظر نہیں آیا،، محکمہ موسمیات اورسپارکو کی رپورٹ سے معلوم ہوا موسم آبر آلود ہے، مختلف شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے،کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا، مولانا عبدالخبیر آزاد
ملک کے کسی حصے سے رمضان کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،ترجمان وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا
سعودی عرب ،عمان، آسٹریلیا، روس اور نیوزی لینڈ میں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، آج پہلا روزہ ہوگا،آسٹریلوی وزیر اعظم کی رمضان کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہار
سعودی حکومت کی طرف سے بھی سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم تمام افراد کو رمضان المبارک کی مبارکباد
ملائیشیا،برونائی دارالاسلام اورانڈونیشیا، سنگا پور،سری لنکا ، بھارت ،جاپان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ دو مارچ اتوار کو ہوگا
پشاور، لاہور، کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد(آن لائن) پاکستان رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں دو مارچ بروز اتوار کو پہلا روزہ ہوگا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات اورسپارکو کی رپورٹ سے معلوم ہوا ہے، موسم آبر آلود ہے۔اس کے علاوہ مختلف شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ ملک کی تمام زونل کمیٹیوں نے چاند نظر نہ آنے سے متعلق مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور لاہورکی رویت ہلال کمیٹیوں کو چاند کی کوئی شہادت نہیں ملی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک کے کسی حصے سے رمضان کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،یکم رمضان المبارک 1446 ہجری 2 مارچ 2025 بروز اتوار کو ہو گا،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔لاہورمیں رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کیلئے صوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت ڈی جی مذہبی امور خالد محمود نے کی،محکمہ اوقاف اورصوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی کیممبران بھی چاند دیکھنے کیلئے موجود تھے۔پشاورمیں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے عید گاہ میں انتظامات کئے گئے ہیں، ٹیلی سکوپ اور ایچ ٹی ایس سسٹم فعال رہے،محکمہ موسمیات اور سپارکو کی ٹیمیں بھی موجود رہیں۔محکمہ موسمیات کراچی میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت علامہ حافظ محمد سلفی نے کی،اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران، ڈائریکٹر نیشنل سونامی سینٹر امیر حیدر لغاری اور محکمہ موسمیات سے دیگر شریک ہوئے۔ بلوچستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت مولانا انوار الحق حقانی نے کی۔وفاقی دارالحکومت میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان وزارت مذہبی امور کی چھت پر موجود رہے
،کمیٹی کے شرکاء میں علامہ سجاد حسین نقوی، مفتی عبدالسلام جلالی اور مفتی محمد اقبال نعیمی شامل تھے۔کمیٹی ارکان علامہ ہارون الرشید بالاکوٹی، پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی،محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم تھے وسطی اور بالائی سندھ، جنوبی پنجاب، جنوبی خیبرپختونخوا، وسطی اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع صاف رہا جبکہ ،کراچی سمیت ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود تھا جبکہ ترجمان سپارکو کے مطابق نئے چاند کی پیدائش آج صبح5 بج کر 45 منٹ پر ہوئی،آج غروب افتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے ہوگی،28فروری کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہو گی۔چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے ہلال کا نظر آنا مشکل ہے،آج چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ 7 ڈگری، ہلال انسانی آنکھ سے نظر نہیں ا آیا ۔ دوسری جانب سعودی عرب ،عمان، آسٹریلیا، روس اور نیوزی لینڈ میں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ،پہلا روزہ یکم مارچ بروز ہفتے کو ہوگا،آسٹریلوی وزیر اعظم نے رمضان کے آغاز پر نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے،سعودی حکومت کی طرف سے بھی سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم تمام افراد کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی گئی ہے۔اسی طرح دو مارچ بروز اتوار بیرون ممالک میں ملائیشیا،برونائی دارالاسلام اورانڈونیشیا، سنگا پور،سری لنکا ، بھارت ،جاپان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ،مذکورہ ممالک میں پہلا روزہ دو مارچ یعنی اتوار کو ہوگا۔
Comments are closed.