وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہوگئی ہے اور آج پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطح حکومتی اتحادی اجلاس بلایا جائے گا۔اجلاس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے لیے بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے۔

بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ زرائع کے مطابق اعلی سطح اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے۔ بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے اورپنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

Comments are closed.