اسلام آباد(آن لائن)7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے معاملے پربات چیت کیلئے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے آج پیر کو اسلام آباد پہنچے گا، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزہ مذاکرات 4 سے 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے
،آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔وفد کے وزارت خزانہ، وزارت توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے۔ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر اداروں اور وزارتوں کے ساتھ بھی مذاکرات ہوں گے۔
Comments are closed.