سینئرصحافی و تجزیہ نگار محسن جمیل بیگ کے ذاتی محافظ و ڈرائیور ممتاز خان طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے
اسلام آباد(آن لائن) سینئرصحافی و تجزیہ نگار محسن جمیل بیگ کے ذاتی محافظ و ڈرائیور ممتاز خان گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے
،مرحوم کی نماز جنازہ ان کی آبائی گاؤں فتح جنگ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں ایڈیٹر انچیف روزنامہ جناح و آن لائن نیوز ایجنسی محسن جمیل بیگ ان کے رفقاء ،ادارے کے ملازمین و انتظامیہ سمیت سینئر صحافیوں ،علاقے کے ایم این ایز و ایم پی ایز اوربڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔مرحوم گزشتہ 26سال سے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کے ساتھ بطور ڈرائیور و محافظ کام سرانجام دے رہے تھے اور گزشتہ چند مہینوں سے گردے اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے
۔ ان کے انتقال پر ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ نے گہرے دکھ و افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے مخلص اورایماندار ساتھی اور ملازم سے محروم ہوگیا ہوں مجھے ان کے کام پر ہمیشہ سے فخر رہا میں ان کے درجات بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں ۔
Comments are closed.