اسلام آباد (آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ۔ سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری۔ ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان۔ آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ – جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی – سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی، کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذو الفقار – جنرل سیکرٹری شاہد عباسی – آبپارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی –
بھارہ کہو کے مرکزی صدر صدر راجہ زاہد دھنیال پی ڈیلیوڈی کے صدرچوہدری ریاست اور جی الیون کے صدر نعیم اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی دعوؤں کے برعکس ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے۔جس کی ذمہ دار حکومت خود ہے جبکہ تاجروں کا اس مہنگائی سے کوئی تعلق نہیں۔ پیٹرول کی قیمتیں حکومت نے بڑھائی ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ مہنگی ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ تین سال کے دوران دکانوں کے کرایے تین گنا بڑھ چکے ہیں روزمرہ کے اخراجات بھی ڈبل ہو چکے ہیں۔ پرائس لسٹ منڈی ہول سیل کی تیار ہوتی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔ گزشتہ کافی عرصہ سے پرائس کنٹرول کمیٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا جو کہ تشویش ناک ہے۔ فوری اجلاس بلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سیکہا ہے کہ بلا جواز چھوٹے دکان داروں کو پریشان نہ کیا جائے اور بھاری جرمانے مسئلے کا حل نہیں۔
Comments are closed.