نیت صاف تھی ، مشکل وقت کے باوجود را ستے بنتے گئے اور ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ‘عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (آن لائن) وزیر ا طلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہماری حکومت کو آج ایک سال مکمل ہو گیا ، وزیر اعظم آج قوم کے سامنے حکومت کی ایک سالہ کار کردگی پیش کریں گے ، ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکی ، مشکل وقت تھا ، نیت صاف تھے ، راستے خود بنتے گئے سیاست قربان کر کے ملک بچا لیا۔ مشکل وقت کے باوجود را ستے بنتے گئے اور ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ۔ مہنگائی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا آج ہماری حکومت کو ایک سال مکمل ہو ج جائے گا ۔ وزیر اعظم نے آج کے دن انتہائی مشکل حلات میں حلف ا ٹھایا ، انکے کندھوں پر بھاری ذمہ داری تھی لو گ بہت سی قیاس آرا ئیاں کر رہے تھے ۔ اآئی یم ایف کو امداد نہ دینے کیلئے خطوط بھی لکھے جا رہے تھے ۔ تاہم ہماری نیت صاف تھی ، مشکل وقت کے باوجود را ستے بنتے گئے اور آج ملک ڈیفالت ہونے سے بچا لیا ۔ انہوں نے کہا ہم نے سیاست قربان کر کرے ریاست کو بچایا ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی مفاد میں فیصلے کئے گئے۔ آج مہنگائی 1.5 فیصد کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے ، 9 سال پانچ ماہ پہلے ستمبر 2015ء میں مہنگائی 1.3 فیصد تھی، ساڑھے 9 سال کے بعد آج مہنگائی کی کم ترین سطح ہے، شرح سود میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں بہتری آ رہی ہے۔ پی ٹی ئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے انہوں نے کہا خارجہ محاذ پر پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار تھا۔ تاہم اب عالمی سطح پر پاکستان کے لئے اچھے جذبات اور تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے،

پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ ہو رہے ہیں، ایک بار پھر کھیلوں کے میدان آباد ہو رہے ہیں،۔ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا آج ہر ملک پاکستان کی تعریف کر رہا ہے۔ مختلف ممالک کے سربراہان پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، آذربائیجان کے صدر نے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا کہا۔ ازبکستان کے صدر نے پاکستان کی عالمی سطح پر منفرد حیثیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا معاشی بحالی کے سفر میں محنت، ٹیم ورک اور ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔ْ چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر کا بھی معاشی بحالی کے سفر میں کردار قابل ستائش ہے۔ محنت، نیک نیتی اور ٹیم ورک کی وجہ سے آج ہم اس مقام پر پہنچے ہیں، ۔ انہوں نے کہا مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے ایک سال کی تکمیل پر کابینہ کی خصوصی پراگریس ریویو رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس میں جا رہا ہے، آئی ٹی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے، برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ تمام معاشی اشاریئے مثبت ہیں،کھوکھلے نعرے لگانے والے لوگوں نے نہ لیپ ٹاپ دیئے، نہ ہسپتال بنائے، نہ صحت، نہ تعلیم کا کوئی نظام بنایا۔انہوں نے بسیں بھی چلائیں تو الٹی چلا دیں۔ خیبر پختونخوا میں ان کی کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے کہا اعداد و شمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔ کھوکھلے نعرے، جھوٹ بہتان اور آپس کی لڑائیاں کوئی نہیں چاہتا، پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ مہنگائی کیسے کم ہوگی۔ آج نظر آ رہا ہے کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے،

بہتری آ رہی ہے۔ جلاوگھیراوکی سیاست میں لوگوں کو کوئی دلچسپی نہیں ہے انہوں نے کہا معاشی اشاریئے مزید بہتر ہوئے ہیں، کل وزیراعظم تمام حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا پنکی، گوگی اور کپتان نے اپنی جیبیں بھریں۔ ایسے لوگوں کا ملکی تعمیر و ترقی میں کوئی کردار نہیں ہوتا۔ یہ لوگ تاریخ کے کوڑے دان کے اندر پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کوئی ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں لگایا۔القادر یونیورسٹی میں انہوں نے لوٹ مار کی اور آج یہ لوٹ مار کی سزا بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جھوٹ، بہتان کا بخار آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔ لندن میں آٹھ دس لوگ گاڑیوں کے پیچھے بھاگتے ہیں، یہ ذہنی طور پر بیمار مخصوص لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں۔ گرانفروشی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا رمضان المبارک میں اشیاء مہنگی فروخت کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا بجلی اور گیس کے بلوں میں سبسڈی دی گئی۔ پنجاب اور وفاق نے بجلی کے بلوں میں سبسڈی دی۔ پی بی اے، اے پی این ایس سے جب بھی ملاقات ہوئی، یہی درخواست کی کہ رپورٹرز، ٹیکنیشن اور دیگر ورکرز کی تنخواہوں اور ان کی ملازمتوں کی پروٹیکشن کی کی بات کی، انہوں نے کہا صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کرائی گئی ہے ۔

Comments are closed.