اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس کے حوالے سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی شاندار کاوشوں کی بدولت معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں‘یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگئی جو کہ ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرحِ افراط زر ہے‘افراط زرمیں مزید کمی ہوگی۔حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے
اس موقع پر یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے‘یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کی افراط زر فروری 2025 میں 1.5 فیصد پر آگئی جو کہ ستمبر 2015 کے بعد سب سے کم شرحِ افراط زر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی جبکہ پچھلے مالی سال میں اسی عرصہ میں یہ اوسط 28 فیصد تھی؛ یہ ایک نمایاں کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی شاندار کاوشوں کی بدولت معاشی اعشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں‘معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے‘معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔مجھے قوی امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہو گی۔عوام کو ارزاں نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Comments are closed.