پاک افغان سرحد طورخم پر پھر جھڑپ، طالبان جنگجو ہلاک

اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی اور افغان طالبان کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان طور خم بارڈر کی مرکزی سرحدی کراسنگ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔کم از کم ایک افغان سرحدی محافظ ہلاک ہو گیا۔ذرائع کے مطابق افغان جانب سے فائرنگ کا سہارا لینے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں۔ یاد رہے طور خم بارڈر کراسنگ 21 فروری سے بند ہے۔ طورخم بارڈر کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کیلیے ہونے والی بات چیت کے ناکام ہونے کے چند گھنٹے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پاکستان کی جانب سے سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آتا تاہم افغان طالبان نے جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔

افغان وزارت داخلہ نے پیر کو کہا کہ فائرنگ رات بھر ہوئی اور ایک طالبان جنگجو ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔پاکستانی ذرائع نے بتایا 3 ایف سی اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ پاکستان کہتا ا?رہا ہے کہ ملک میں ہونے والے کئی دہشت گرد حملے افغان سرزمین سے کیے گئے تھے۔ افغان طالبان اس الزام کو مسترد کرتے آرہے ہیں۔

Comments are closed.