ملک کو آگے لے کر جانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (آن لائن) نائب وزیر ا عظم اسحاق ڈار نے کہا ہے ملک کو آگے لے کر جانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ مستقبل میں مضبوط معیشت اور بیر ونی قرضوں سے نجات بہت ضروری ہے ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ معاشی کود انحصاری حاصل کریں ۔ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کارپوریٹ اتھارٹی میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ہم نے کارپوریٹ لا اتھارٹی کو خود مختا ر ادارہ بنایا ۔ اب آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز سے مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آگے لے کر جانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ معیشت کی بہتری کے لئے نوجوان اپنی صلا حیتوں کو بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے کہا تمام سٹاک مار کیٹوں کے انضمام کے بعد آج پاکستان سٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے ۔

پاکستانی معیشت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا ہمارے لئے بیرونی قرضوں سے نجات بہت ضروری ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف ملک کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ ہم ملک کو ڈیفالٹ ہونے کے دہا نے سے واپس لے کر آئے ہم نے معیشت کو بچایا جو بعض عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا ہم نے اینٹی مناپلی لا کو مضبوط کیا اس لا کی لوگوں کو زیادہ سمجھ نہیں ہے ۔ ستائیس سال بعد ایس سی او کا نعقاد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایٹمی طاقت ہونا بعض بیرونی قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا ۔ بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کر نے کے لئے معیشت کو مستحکم کرنا بہت ضروری ہے ۔ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑھیں ۔ س موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری معیشت استحکام کیجانب گامزن ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ مسابقتی کمیشن کا معیشت میں اہم کردار ہے، مسابقتی کمیشن کی استعداد کار میں اضافہ کیا جارہا ہے، صارف کا تحفظ بہتق ضروری ہے۔

Comments are closed.