نوازشریف کی واپسی : ن لیگ کا21 اکتوبر کو مینار پاکستان پربڑے جلسے کا فیصلہ

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے 21 اکتوبرکو مینارپاکستان پرجلسے کا فیصلہ کر لیا، نوازشریف نے ائرپورٹ پر صرف سینئرقیادت کو آنے کی ہدایت کردی۔نوازشریف کی وطن واپسی والے روز21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن لاہور میں بڑا جلسہ کرے گی۔نوازشریف نے ائرپورٹ پر اپنے استقبال کے لیے پارٹی کی سینئرقیادت کو آنے کی ہدایت کی ہے۔لندن سے واپس آنے والے نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت خود عوامی استقبال سے خطاب کریں گے ۔پارٹی فیصلے کے مطابق نوازشریف بذریعہ ہیلی کاپٹرایئرپورٹ سیمینارپاکستان جائیں گے اور ان کے جیل جانے کی صورت میں مینارپاکستان پراحتجاجی جلسہ ہوگا۔ملک بھر سے آنے والے رہنما و لیگی کارکنان مینارپاکستان پر جمع ہوں گے۔پروگرام کے مطابق نواز شریف مینار پاکستان جلسے سے خطاب کی صورت میں اس کے بعد داتا دربار پر حاضری دیں گے۔

Comments are closed.