اسلام آبا د(آن لائن)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، 6 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد ایک لاکھ86 ہزار 887 تک پہنچ گئی ،واپسی کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔حکومت پاکستان نے 15 ستمبر 2023 کو غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ کیا، جس کے تحت پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل جاری ہے ، بڑھتے ہوئی دہشتگردی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا ، 6 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد ایک لاکھ86 ہزار 887 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔
Comments are closed.