پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس مارچ کو سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا

اسلام آبا د(آن لائن)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس مارچ کو سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا ،صدر آصف زرداری نے اجلاس وزیر اعظم کی ایڈوائس پر طلب کیا ،صدر آصف زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے ،صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجایے گا ،قومی اسمبلی کا اجلاس بھی گیارہ مارچ کو دن گیارہ بجے طلب کرلیا گیا،مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بروز پیر مورخہ 10 مارچ کو سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہو گا۔ مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر پارلیمنٹ ہاوٴس میں مہمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پریس گیلری کی کوریج کرنے والے میڈیا کے نمائندوں کیلئے خصوصی دعوت نامے جاری کیے جائیں گے۔ پریس گیلری کے 12 سیشن کے لیے جاری کیے گئے کارڈ مجلسِ شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے کار آمد نہیں ہونگے۔ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے میڈیا کے اداروں سے التماس ہے کہ اپنے ادارے کے جن رپورٹرز کے پہلے سے کارڈ جاری کیے گئے تھے ان میں سے دو رپورٹرز کے نام اپنے بیٹ رپورٹر کے ذریعے ارسال کر دیں تاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے خصوصی دعوت نامے جاری کیے جا سکیں۔

Comments are closed.