اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت میں جہاں جس کی غلطی ہو گی اب اسے جوابدہ ہو نا پڑے گا ۔ ملک کے میکرواکنامک حالت بتدریج بہتر ہو رہے ہیں ، کاروباری افراد کے مسائل حل کرنا میری ترجیح ہے۔ کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا معیشت کو مستحکم بنانے میں آپ کا کردار لائق تحسین ہے ۔ ترقی اور خوشحالی کے لئے آپ ملک میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔ آپ کے مسائل حل کرنا میری ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا ملک کے میکرو اکنامک حا لات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں ۔ آپ کے تعاون سے ہم نے آگے بڑھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت و تجارت کا فروغ اور ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ ملک میں کاروباری ماحول کو ساز گار بنا نا ہماری ذمہ داری ہے ۔
آپ کی ملک میں سر مایہ کاری اہم ہے کیونکہ آپ کی سرمایہ کاری سے بیرون ملک کے سرمایہ کا ر بھی پاکستان آنے کے لئے راغب ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات چار ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔چین نے دو ہزار پانچ میں چاو ل کی گریڈنگ سے متعلق لیب کے قیام کے لئے گرانٹ دی تاہم بد قسمتی سے ہم اس کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے ۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوے کہا کہ حکومت میں جس نے جہاں بھی غلطی کی ہو گی اس کے لئے جوابدہ ہونا پڑے گا ۔ آئندہ جمعرات سے ہر شعبے کے لئے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اجلاس میں متعلقہ وزرا ، سیکرٹیری اور اور متعلقہ شعبے کے چار افراد شرکت کریں گے ۔
Comments are closed.