چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر او ر دیگر پارٹی رہنماجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ، ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ کی گئی
تحریک انصاف نے پارٹی فنڈز سے متعلق تمام ریکارڈ جے آئی ٹی کو پیش کر دیا
تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلر سے متعلق سوالات کیے گئے،جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی
ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں،کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر او ر دیگر پارٹی رہنماجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے ، جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق تمام ریکارڈ پی ٹی آئی رہنماؤں کے سامنے رکھ دیا ۔جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق چیئرمینتحریک انصاف بیرسٹر گوہر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ان سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ کی گئی،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں،کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے
،سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی تحریک انصاف سے بھی مشاورت کر یں گے ،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلر سے متعلق سوالات کیے گئے، پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر سخت سوالات کیے گئے، پی ٹی آئی رہنماوں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پارٹی فنڈز سے متعلق تمام ریکارڈ جے آئی ٹی کو پیش کر دیا۔
Comments are closed.