خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں ، مریم اورنگزیب

لاہور (آن لائن) سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں ، ان مردوں کو بھی مبارکباد جنہوں نے خواتین کو با اختیار بنانے میں مدد کی ۔ پنجاب میں ترقی کی مثال خود وزیر اعلی مریم نواز ہیں ۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پوری دنیا میں خواتین کا عالمی دن بنایا جا رہا ہے ۔ یہ دن خواتین کے معاشرے میں اہم کردار کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں ۔ ان مردوں کو بھی مبارکباد جنہوں نے خواتین کو با اختیار بنانے میں انکی بھرپور مدد کی ۔ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا دراک کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعلی پنجاب خواتین کے تحفظ کی سب سے پہلے بنیاد رکھی ۔ آج خواتین محفوظ ما ھول میں ملک و قوم کے لئے خدمات سرانجام دے ر ہی ہیں ۔

انہوں نے کشمیر اور فلسطین کی ماوں بہنوں بیٹیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز خواتین کی ترقی کی بہترین مثال ہیں وہ انتہائی محنت اور لگن سے خواتین کے لئے بھی کام کر رہی ہیں ۔ خواتین کے لئے صوبے میں کئے جانے والے کاموں کا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا وزیر اعلی نے ای بائیکس میں کوٹہ رکھے بغیر خواتین کو بائیکس دیں ۔ سکالر شپس میں ساٹھ فیصد کو ٹہ طالبات کے لئے رکھا ۔ وائلڈ لائف فورس میں پہلی مرتبہ تئیس فیصد خواتین کو شامل کیا گیا ۔ کسان کارڈ فارمنگ کی ٹریننگ میں بھی پہلی بار خواتین بچیوں کو شامل کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو تھفظ فراہم کرنے کے لئے ورچوئل پولیس سٹیشن پہلی بار قائم کیا گیا ۔ سڑکوں پر پینک بٹن فعال کر رہے ہیں ، کسی بچی نے ہراسگی کے خلاف رپورٹ کرنا ہو تو اسکا پورا نظام موجود ہے ۔ پینک بٹن دبانے پر فورا پولیس آجاتی ہے ۔ سیف سٹی ،ورچوئل پولیس سٹیشن اور ڈولفن پولیس فورس کے ساتھ یہ بٹن منسلک ہے ۔

ایسی خواتین جو گھروں سے نہیں نکل سکتی انکے لئے فیلڈ ہ سپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب کے فنڈز سے ہر ضلع میں ڈے کئیر سینٹر بن رہا ہے ۔ صوبے میں تمام شعبوں میں خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا مریم نواز نے قائد نوازشریف کے ساتھ مل کر خواتین کے لئے بے شمار کام شروع کر رکھے ہیں ۔ جو پودے خواتین کے لئے نواز شریف نے لگائے تھے وہ آج تناور درخت بن چکے ہیں ۔

Comments are closed.