اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا،وزیرِ اعظم نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کو باوقاو روزگار اور اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کے حوالے سے بڑا اقدام کا اعلان کر دیا ،وزیرِ اعظم نے گھریلو صنعت و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کو سمال اینڈ میڈم اینٹرپرائز سیکٹر (SME) میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، گھریلو صنعت سے منسلک کاروباری خواتین کو کاروبار میں اضافے کیلئے ضروری سرمائے اور سہولیات کی ترجیحی بنیادوں پر فراہمی کی ہدایت کر دی ،یوتھ لون اسکیم سے خواتین کو کم لاگت قرضوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، دیہی و دور دراز علاقوں میں تعلیم یافتہ و ہنر مند خواتین کو اپنے کاروبار سے با اختیار بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ،گھریلو صنعت سے منسلک خواتین کے کاروبار میں اضافے کیلئے انہیں ضروری تربیت کی فراہمی اور اس حوالے سے سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے
،گھریلو و چھوٹے کاروبار سے منسلک خواتین کے سہولت مراکز و تربیتی سینٹرز تک خواتین کی رسائی یقینی بنائی جائے گی ،وزیرِ اعظم نے گھریلو و چھوٹے پیمانے پر کاروبار سے منسلک خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے جامع لائحہ عمل و سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی خواتین کو اپنے کاروبار کے ذریعے با اختیار بنانے کیلئے ضروری اقدمات پر سفارشات جلد وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کو با اختیار اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے،خواتین کو باوقار روزگار اور اپنے کاروبار کی فراہمی کیلئے حکومت تمام تر ضروری وسائل و تربیت فراہم کرے گی،خواتین کے کاروبار میں اضافے اور تربیت کیلئے سہولت مراکز تک رسائی یقینی بنائی جائے گی،یوتھ لون اسیکم کے ذریعے خواتین کو اپنے کاروبار کیلئے کم لاگت قرضہ جات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وزیرِ اعظم کو سمیڈا کے تحت مائیکرو، سمال اور میڈیم اینٹرپرائز کی ترقی کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
Comments are closed.