اسلام آباد (آن لائن)کابینہ ارکان کی تعداد 50 سے تجاوز ہونے پر گھروں کا مسئلہ آڑے آگیا ،وفاقی وزراء ، مشیروں اور معاونین خصوصی کی رہائشگاہوں کا مسئلہ وزیراعظم ہاوس پہنچ گیا ،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ارکان کو رہائش کی مد میں مختلف آپشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،منسٹر انکلیو میں رہائش گائیں کم پڑنے پر ہاوس رینٹ کی سہولت دی جائے گی، منسٹر انکلیو میں اس وقت 33 بنگلے، 12 میں سے 6 فلیٹس قابل استعمال ہیں،مشیروں اور معاونین خصوصی کو پرائیویٹ رہائش رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
وزیراعظم کی منظوری سے ہاوس رینٹ کی مد میں حکومت ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرے گی ،کئی وزراء نے من پسند رہائش لینے کے لئے دباو ڈالنا شروع کر دیا ،منسٹر انکلیو کے بنگلے وفاقی وزراء اوراہم وزرائے مملکت کو دیئے جائیں گے،وزارت ہاؤسنگ کی عدم دلچسپی کے باعث 6 فلیٹس کھنڈر بن گئے۔
Comments are closed.