ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،3 خوارج مارے گئے‘ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں‘آئی ایس پی آر
ٹانک، راولپنڈی(آن لائن)سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.