قومی اسمبلی اجلاس:مولانا حامد الحق اور نواب یوسف تالپور کیلئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ورکن اسمبلی نواب یوسف تالپور، مولانا حامد الحق و دیگر کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی دعاخالد مگسی نے کروائی قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں نواب یوسف تالپور، مولانا حامد الحق و دیگر کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی دعاخالد مگسی نے کروائی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواب یوسف تالپور کے متعلق تعزیتی کلمات میں کہا کہ نواب یوسف تالپور کا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلق محض سیاسی نہیں تھا ہمارا نواب یوسف تالپور کے ساتھ تین نسلوں کا خاندانی تعلق تھا۔نواب یوسف تالپور ایک سیاسی کارکن تھے، انہوں نے زمانہ طالب علمی سے سیاست شروع کی نواب یوسف تالپور نے آمریت کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ نواب یوسف تالپور ہمارے صرف ایم این اے نہیں بلکہ ہمارا ان سے خاندانی تعلق تھا:یہ تعلق تین نسلوں سے جاری ہیوہ نام سے نواب تھے مگر ایک بہت نرم خو انسان تھے

،نواب یوسف تالپور نے بطور سٹوڈنٹ لیڈر اپنی سیاسی زندگی شروع کی ایم آر ڈی سمیت تمام جمہوری جدوجہد میں ان کا اہم کردار رہاانہوں نے جنرل ضیا، جنرل مشرف کی آمریت میں صعوبتیں برداشت کیں ہم نے اور پارٹی کارکنان نے یوسف تالپور سے جمہوریت کے لیے لڑنا سیکھاجنرل ضیاء اور مشرف تھے مگر نواب یوسف تالپور اور ان جیسے کارکن اب بھی زندہ ہیں وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نواب یوسف تالپور کے ساتھ دیرینہ تعلق تھامیری ان سے بہت نیاز مندی تھی ان کی اپنی جماعت کے ساتھ وفاداری قابل تقلید ہے اپوزیشن ہو یا حکومت وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیان کی وفات سے پارلیمانی تاریخ میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہو سکے گا اپوزیشن کے رہنماعلی محمد خان نے کہا کہ نواب یوسف تالپور دنیا سے رخصت ہوئے اور مولانا حامد الحق شہید ہو گئے نواب یوسف تالپور میرے لاجز میں پڑوسی تھے ،نواب یوسف تالپور ایک تھارو جنٹلمین تھے ،حامد الحق شہید کیلئے بھی دعائے مغفرت ہے،دعا ہے کہ ہماری سیاست میں نواب یوسف تالپور جیسی شرافت و شفقت آ جائے:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ حامد الحق ایک ماہ پہلے مجھے سے سپیکر آفس میں ملے ،کیا معلوم تھا کہ وہ اتنے جلدی شہید ہو جائیں گے اجلاس میں خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ نواب صاحب بہت اچھے انسان تھے ،انکی پارٹی اور خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں رانا تنویر حسین اور امیر مقام نے بھی تعزیت کا اظہار کیا قومی اسمبلی کا اجلاس منگل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Comments are closed.