سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا‘پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں فراہم جائیں‘سینیٹرحامدخان

اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں پی ٹی آئی کے سینیٹر حامد خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا‘پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں فراہم جائیں۔منگل کو نکتہ اعترض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر حامد خان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون نے نامکمل واقعات بیان کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلسل ایک سال گزرنے کے باوجود خیبر پختونخوا کی نمائندگی مکمل نہیں ہے

انہوں نے کہاکہ میں یہ نہیں کہتا کہ اس کی کاروائی غیرآئینی یا غیر قانونی ہوگی انہوں نے کہاکہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے متنازعہ فیصلہ دیا تھا جو آئین قانون اور انصاف کے خلاف تھی اور معاملہ سپریم کورٹ میں آیا جس پر 12جولائی کو تاریخی فیصلہ دیا ہے اور پی ٹی آئی کو سیٹیں دینے کا حکم دیا تھا مگر اس فیصلے پر آج بھی عملدرآمد نہیں ہوا ہے اگر اس پر عملدرآمد ہوجائے تو قومی اسمبلی بھی مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کا سپیکر الیکشن کمیشن کو خط لکھ رہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ماننا ہے انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر نظر ثانی کی درخواست زیر التوا ہے تاہم اس کے باوجود فیصلے پر عملدرآمد ہوسکتا ہے آج تک 12جولائی کا فیصلہ موجود ہے اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہیے اور اس کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ہونے چاہیے جس پر وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق خط لکھا تھا۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

Comments are closed.