سپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیخلاف درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور

اسلام آبا د(آن لائن)سپریم کورٹ نے ورکرز ویلفیئر فنڈ ترامیم کیخلاف درخواستوں پر جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے ،چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست منظور کی،دوران سماعت وکیل کی تیاری نہ ہونے پر چیف جسٹس نے سرزنش کردی اوردیمارکس دیے ہیں کہ ادھر اْدھر کی باتیں کرنی ہیں تو کرلیں پھر ہم آپ کو جرمانہ کریں گے،آپ تیاری کرکے نہیں آئے، جج صاحب کیس بتا رہے ہیں تو آپ ٹوک رہے ہیں ، کچھ تو تمیز رکھیں ، ہمیں آپ کی انڈورسمنٹ کی ضرورت نہیں۔

Comments are closed.