بلاول بھٹو زرداری، حافظ حمد اللہ کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے، پھول پیش کئے
کراچی(آن لائن) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جے یو آئی کے رہنما حمد اللہ کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مستونگ میں ہونیوالے بم حملے کے دوران زخمی ہونیوالے سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ کی عیادت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے جے یوآئی رہنما حافظ حمداللہ کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔حافظ حمد اور بلاول بھٹو کے درمیان کافی دیر گپ شپ بھی ہوتی رہی۔بلاول بھٹو نے حافظ حمداللہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت بھی کی۔
Comments are closed.