کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے،تحریک انصاف

ہاتھ بڑھایا ہے جو بھی ہمارے ساتھ چلے گا وہ قوم کے ساتھ چلے گا،شبلی فراز،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے۔جبکہ سلمان اکرم راجہ نے کہاہے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، نصب العین واضح ہے۔بدھ کوجوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جو بھی چیزیں ہو رہی ہیں وہ آئین کے خلاف ہیں، کل میں نے سینیٹ میں اپنی تقریر میں آئینی نکات اٹھائے ہیں، سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین یا صدر کے جو الیکشن ہوئے یہ ایک لحاظ سے غیر آئینی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے

یہ واضح ہے کہ ان شقوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے، یہ جو آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے اس معاملے کو ہم سپریم کورٹ لے کے جا رہے ہیں۔سینیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ جب کسی طریقہ کار کے بغیر آئین میں تبدیلیاں کر دی جائیں تو آئین محض کاغذ کا ٹکڑا بن کر رہ جاتا ہے، مختلف کیسز کی سماعت ہوئی جن میں سے اکثر کیسز کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں ہو چکی ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، نصب العین واضح ہے۔انھوں نے کہاکہ جمہوریت کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے جو بھی ہمارے ساتھ چلے گا، وہ قوم کے ساتھ چلے گا، علی امین گنڈاپور اپنی سیٹ پر رہیں گے، وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقرر کردہ وزیر اعلیٰ ہیں۔

Comments are closed.