سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل‘تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں
شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جارہاہے۔سیکیورٹی ذرائع

راولپنڈی (آن لائن)سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے،تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے،دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں،شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جارہاہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کے، جنکو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے، سیدوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں،تاہم پہلے سے دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہیدمسافروں کی تعداد کا تعیُّن کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق موقع پر موجود تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے، مزید تفصیلات کچھ دیر میں مطلع کر دی جائیں گی۔

Comments are closed.