وزیر ریلوے کا جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزارت ریلوے میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکر ٹر ی ریلو یز سید مظہر علی شاہ، سی،ای،او عامر علی بلو چ، ویگر اعلیٰ حکا م شامل تھے۔ اجلاس میں وزیر ریلوے نے کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں کا کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ،ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے بعد مسافروں کو یرغمال بنانے پر اظہارافسو س کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے کو بتا یا گیا کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔اجلا س میں بتا یا گیا ہیلپ ڈیسک قائم سانحے سے متعلق راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر معلومات کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی ہے۔
اجلا س میں مسافر کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، ہیلپ ڈیسک کا پشاور اور کوئٹہ کنٹرول سے رابطہ ہے۔وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عبا سی نے جعفر ایکسپر یس پر بز دلانہ حملے کی شدید الفا ظ میں مذمت کی۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ا جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ ملک کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قوم اپنے بہادر جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف برسرِ پیکار افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے فخر ہیں۔ پاکستان کے دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔
ملک میں امن اور استحکام کے لیے فورسز کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کیا دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائی میں سیکورٹی فورسز کے افسران و اہلکار بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے انکا سد باب کر رہے ہیں۔دشوار راستوں کے باو جود آپریشن میں شامل سیکورٹی اہلکاروں کے حو صلے بلند ہیں۔ سیکورٹی فورسزز نے بر وقت کاروائی اور بہادری ے بز دلدہشتگردوں کو پسپا ئی کی جانب دھکیل دیا ہے۔وزیر ریلوے محمد حنیف عبا سی کی سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراجِ عقیدت، زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔ وزیر ریلوے نے بتا یا جعفر ایکسپریس کے متاثرین کی معلومات کے لیے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ ڈیسک قائم کر دی گئی۔کسی بھی مسافر سے متعلق تمام معلومات ہیلپ ڈیسک سے معلوم کی جا سکتی ہیں، راولپنڈی ہیلپ ڈیسک کوئٹہ اور پشاور کنٹرول سے رابطے میں ہے۔ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے انکوائری آفس میں ایمرجنسی سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاہم مزید معلومات کے لیے 0819201210، 0819201211 اور 117 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔کوئٹہ کا ٹرین آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے جسے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بحال کیا جائے گا۔
Comments are closed.