نواز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات ،پارلیمانی امور پر اعتماد میں لیا

لاہور(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقا ت کی ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس ،قانون سازی اور اہم پارلیمانی امور پر بھی اعتماد میں لیا ،ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپوزیشن کے احتجاج اور ہنگامہ کے باوجود ایوان کی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی کی تعریف اور کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں

انہیں ہنگامہ آرائی ،نعرے بازی اور احتجاج کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں ہے ،یہ بات خوش آئند ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کے لئے اپنا موثر کردار ادا کیا تاہم تحریک انصاف کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے یہ مذاکرات بغیر کسی کے نتیجے کے ختم ہوگئے ،نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوامی مفاد کی قانون سازی کو جمہوریت کے استحکام کے لئے اہم قرارر دیا ۔

Comments are closed.