اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفیٰ کمال نیتحریری جواب کرادیاجس میں کہاگیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے دو ہسپتالوں پمز اور پولی کلینک کی اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،پمز میں 200بستروں پہ مشتمل ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجینسی سینٹر کا قیام زیر عمل ہے،نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن اور امراض سے پیدا ہونے والی مشکلات میں کمی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،وزیر صحت نے کہا کہ پمز میں فالج سے بچاوٴ کے اقدامات، انتہائی نگہداشت، شعبہ امراض قلب کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی کام ہو رہا ہے،فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال میں شعبہ امراض قلب اور دیگر شعبوں کی اپ گریڈیشن کے لیے پی سی ون پہ کام جاری ہے۔
Comments are closed.