الیکشن کمیشن :61 سیاسی جماعتیں تاحال گوشوارے جمع کروانے سے گریزاں
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن میں مالی گوشوارے جمع کروانے کا معاملہ،کئی سیاسی جماعتوں نے اب تک مالی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
الیکشن کمیشن میں 107 سیاسی جماعتیں سالانہ مالی گوشوارے جمع کروا چکی ہیں تاہم 61 سیاسی جماعتوں نے تاحال مالی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے جمع کروانے ہوں گے،مالی گوشوارے جمع نہ کروانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن،تحریک انصاف،ایم کیو ایم اور اے این پی سمیت دیگر جماعتوں نے مالی گوشوارے جمع کروا دئیے۔ جے یو آئی،باپ،بی این پی اور نیشنل پارٹی نے بھی گوشوارے جمع کروا رکھے ہیں لیکن راہِ حق پارٹی اور عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر جماعتوں نے اب تک مالی گوشوراے جمع نہیں کروائے۔
Comments are closed.