حویلی (آن لائن) فاروڈکہوٹہ آزاد کشمیر سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے میں چار افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ۔سخت سردی کے باعث سڑک پر کورا لگا تھا پھسلن کے باعث مسافر کوچ کھائی میں گری۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کو محمود گلی پرتھاں زیارت کے پاس حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں چار افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں مزید مسافروں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق کوسٹر میں پندرہ سے زائد مسافر سوار تھے،سخت سردی کے باعث سڑک پر کورا لگا تھا پھسلن کے باعث مسافر کوچ کھائی میں گری۔
Comments are closed.