جوڈیشل کمپلیکس حملہ،مراد سعید ،حماد اظہر اور فرخ حبیب اشتہاری قرار

اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملے کے 2 مقدمات میں مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی

، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی، پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Comments are closed.