غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 15 دن باقی

اسلام آباد (آن لائن)غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 15 دن باقی، حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم ، واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل ، انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، حکومت کی جانب سے یقین دہانی ۔حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ، غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف 15 دن باقی ہیں

، حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا، حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 15 دن باقی رہ گئے، حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.