ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم گرفتار ملزم کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا

ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحہ کے دوران اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد شئیر کیا ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیاملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی شیئر کرتا رہاتھا ملزم کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments are closed.