میرے مستعفی ہونے سے دہشتگردی کا مسئلہ حل ہوتا ہے تو اس کے لئے تیار ہوں،خواجہ محمد آصف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر میرے مستعفی ہونے سے دہشتگردی کا مسئلہ حل ہوتا ہے تو اس کے لئے تیار ہوں ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عہدے سے استعفیٰ کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی سیکیورٹی لیپس کا ذمہ دارآپ کو قرار دیکراستعفے کا مطالبہ کررہی ہے۔ اس پر انہوں نے کہا اچھا مجھے ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے اگر میرے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو میں حاضر ہوں، مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Comments are closed.