اسلام آباد (آن لائن)شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے،ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان کر دیاجس کے مطابق تیل و گیس کی نئی دریافت صوبہ خیبرپختونخوا سپنوام-1 کنویں سے ہوئی، ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی،نئی دریافت سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا،سپنوام-1 ایکسپلوریشن ویل میں دوسرا گیس کنڈینسیٹ دریافت ہوا،تیل و گیس کے نئے ذخائر سے ملکی ضروریات پورا کرنے میں اہم مدد ملے گی۔
دوسری جانب ضلع اٹک میں سوغری نارتھ-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی نئی دریافت ہوئی ہے،دریافت او جی ڈی سی ایل کی جانب سے صوبہ پنجاب میں کی گئی ،کنویں سے 13.95 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس دریافت ہوئی،اوجی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت سے 438 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہوئی،سوغری نارتھ-1 کنویں کی 4 ہزار 942 میٹر کھدائی کے بعد نئی دریافت ہوئی،کنویں پر کھدائی کا کام 21 مئی 2024 کو شروع ہوا تھا، نئی دریافت او جی ڈی سی ایل کے ہائیڈروکاربن ذخائر میں اضافے کا سبب بنے گی،سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں او جی ڈی سی ایل کا ورکنگ انٹرسٹ 100فیصد ہے،سوغری نارتھ-1 کنویں کی دریافت سے ملک کے توانائی کے بحران میں کمی ہوگی۔
Comments are closed.