جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد سے بہت سے معاملات زیر غور ہیں ، حنیف عباسی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے واقعے کے بعد سے بہت سے معاملات زیر غور ہیں ۔ ہمیں زیادہ نقصان آستین کے سانپوں نے دیا ۔ دہشتگردی کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، کسی کو ملکی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر ملکی بدنامی کی گئی۔ سوشل میڈیا پر جو فیک اور منفی خبریں دی گئی ہیں اس کے خلاف بھی کارروائی کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی ا جازت نہیں دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ حالات میں ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کے لئے سوچنا ہو گا ۔ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان اور کے پی کے میں لگی آگ ہمارے گھر تک نہیں پہنچ سکتی تو یہ خام خیالی ہے ۔ ہمیں صوبائی اور زبان کے تعصبات سے بالاتر ہو کر دہشتگردی کے مقابلے کے لئے متحد ہونا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردوں کا ڈت کر مقابلہ کر رہی ہے ۔ جعفر آباد ایکسپریس پر حملے کے دوران نو خود کش بمبار بھی موجود تھے لیکن ایک کو بھی دھماکہ نہیں کرنے دیا گیا جو کہ فوج کے انتہائی پروفیشنلزم کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا دشمن نے ہمارے ساتھ غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے ۔ ان میں سامنے آکر مقابلہ کرنے صلاحیت نہیں ہے لیکن وہ ہمیں عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں ۔

افغانستان کے قونصل خانے بھی یہی کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ، اس کے لئے پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی سیکیورٹی کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ ہمارے پاس ریلوے سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے او ر سکینرز کی کمی ہے ۔ ا س معاملے کو بھی دیکھ رہے ہیں ۔

Comments are closed.